․ سیالکوٹ،لاہور ہائی کورٹ کا تمام سول ججز کو فیملی مقدمات کا فیصلہ 3 ماہ اور جانشینی مقدمات کا فیصلہ 15 دن میں دینے کا حکم

پیر 22 مئی 2017 23:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تمام سول ججز کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ فیملی مقدمات کے فیصلے ہر صورت میں تین ماہ کے اند ر کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں جبکہ جانشینی اور گارڈین کے مقدمات کا فیصلہ پندرہ دن میں کر دیا جائے اور کرایہ داری کے مقدمات میں مالک جائیداد اورکرایہ دار کی حاضری کو یقینی بناکر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے جس سے دونوں فریقین کو نقصان نہ ہو جبکہ سالہا سال سے چلنے والے اور ڈائریکشن مقدمات کے فیصلے دیئے گئے ٹائم پریڈ کے مطابق کر دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :