سعودی عرب کاایوانکا فنڈ میں 10کروڑڈالرعطیہ کرنیکااعلان

ایوانکا ٹرمپ کا ریاض میں خواتین کیلئے قائم مرکز کا دورہ،خواتین تاجروں، ملازمین اور رہنمائوں سے ملاقات ،سعودی عرب کی خواتین کے ڈرائیونگ کی اجازت سمیت مسائل معلوم کئے

پیر 22 مئی 2017 13:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا نے ریاض میں سعودی عرب کی خواتین تاجر اور رہنماء وں سے ملاقات کی ہے جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے خواتین تاجروں کیلئے ایوانکا فنڈ میں 10 کروڑ ڈالر رقم دینے کا وعدہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے ریاض میں خواتین کیلئے قائم مرکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

خواتین تاجروں، ملازمین اور رہنماں سے ملاقات کی۔ایوانکا نے ملاقات کے دوران سعودی عرب کی خواتین کے ڈرائیونگ کی اجازت سمیت مسائل معلوم کئے۔اس موقعے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اعلان کیاکہ وہ ایوانکا ٹرمپ کے خواتین تاجروں کے تربیتی پروگرام کیلئے دس کروڑ ڈالر کا چندہ دیں گے۔عالمی بینک نے یہ فنڈ ایوانکا کے مشورے پر قائم کیاہے۔اوانکا اس فنڈ کے تحت افریقی خواتین کو چھوٹے پیمانے پر تجارت کرنے کا تربیتی پروگرام شروع کرنا چاہتی ہیں۔