انڈونیشیا ،پولیس کا ہم جنس پرستوں کی پارٹی پر چھاپہ، 141 افرادگرفتار

جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں سے کچھ افراد پر انسداد فحاشی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،پولیس

پیر 22 مئی 2017 13:50

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)انڈونیشیا میں پولیس نے دارالحکومت جکارتہ سے ہم جنس پرستوںکی ایک پارٹی پر چھاپہ مار کر 141 مردوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ جکارتہ سے ہم جنس پرستوں' کی ایک پارٹی سے 141 مردوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس پارٹی کے شرکا، جن میں برطانوی اور سنگاپور سہ تعلق رکھنے والے مرد بھی شامل ہیں، نے اس پارٹی میں شرکت کے لیے 14 ڈالر دیے تھے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا میں ہم جنس پرستوں کے خلاف حال ہی میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔انڈونیشیا کے قوانین میں ہم جنس پرستی غیر قانونی نہیں ہے سوائے آچے صوبے میں۔جکارتہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہجن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں سے کچھ افراد پر انسداد فحاشی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔گذشتہ ہفتے دو مردوں کو آچے میں کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر ہم جنس پرستی کا جرم ثابت ہوا تھا۔ آچے میں ہم جنس پرستی کے خلاف قانون 2014 میں لاگو کیا گیا تھا اور یہ پہلی بار ہے کہ اس قانون کے تحت کسی کو سزا سنائی گئی ہو۔

متعلقہ عنوان :