کسی کو ملکہ یا بادشاہ بننے کی خواہش نہیں، پرنس ہیری

جمعرات 22 جون 2017 13:49

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) برطانوی شہزادے پرنس ہیری نے کہا ہے کہ اس وقت شاہی خاندان میں سے کسی کو بھی بادشاہ یا ملکہ بننے کی خواہش نہیں ہم اپنی ذمہ داریاں درست وقت پر ادا کریں گے، شاہی خاندان عوام کے لیے بہتر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اپنے انٹرویو میں پرنس ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے بات کی۔

پرنس ہیری جن کی اپنی والدہ کی وفات کے وقت عمر فقط بارہ سال تھی سمجھتے ہیں کہ کبھی کسی بچے کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات کے لیے جانے والے جلوس میں شرکت کرے گااور باوجود اس کے کہ پرنس ہیری نے کہا کہ شاہی خاندان جو بھی کرتا ہے وہ اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کی فلاح کے لیے کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ملکہ کاوارث ہونے کاامتیازی حق اس لیے نہیں حاصل کریں گے کہ وہ ایسا چاہتے ہیں بلکہ اس لیے کہ انھیں ایسا ہی کرنا ہوگا۔

پرنس ہیری نے شہزادی ڈیانا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہم دونوں بھائیوں کو عام انداز میں زندگی گزارنا سکھایا۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگ حیران ہوں گے کہ انھوں نے اور ولیم نے کتنی عام زندگی بسر کی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیے خریداری خود کرتا ہوں، میں ایک نارمل زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ اور میں خوش قسمت ہوں گا اگر میرے بچے ہوں اور وہ بھی ایسی ہی زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں بادشاہ بھی ہوتا تو اپنی شاپنگ خود کرتا۔