برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے شوہرشہزادہ فلپ طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل

جمعرات 22 جون 2017 14:27

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء)برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے شوہرشہزادہ فلپ کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم کے شوہر 96 سالہ شہزادہ فلپ کو انفیکشن کے علاج کیلئے اسپتال داخل کروایا گیا ہے۔ جبکہ وہ چند روز پہلے ہی دل کے علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ فلپ نام نہاد ملکہ کے خطاب کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ شہزادہ فلپ نے اس سال کے آغاز میں اپنے سرکاریوں ذمہ داریوں سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔