چین کا افغانستان میں استحکام،سلامتی کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کے فروغ پر زور

افغانستان کو سیاست ، معیشت اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے، افغانستان میں استحکام اور سلامتی کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے،اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے لیو جے ای

جمعرات 22 جون 2017 17:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء)چین نے افغانستان میں استحکام اور سلامتی کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو سیاست ، معیشت اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے، افغانستان میں استحکام اور سلامتی کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے لیو جے ای نے افغانستان کے حوالے سے منعقدہ سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کہا کہ عالمی برادری کو افغان سکیورٹی فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے بھر پور حمایت فراہم کرنی چاہئے تا کہ دفاعی صلاحیت کی بہتری سے دہشت گردی کے خلاف جنگ ، بین الاقوامی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت مختلف امور سے نمٹا جا سکے ۔

(جاری ہے)

چینی مندوب نے کہا افغانستان کو سیاست ، معیشت اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ افغانستان میں استحکام اور سلامتی کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے ا فغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کی فراہمی والے چینلز کا خاتمہ ہونا چاہیے اور دہشت گرد نظریات کے پھیلاو کی روک تھام کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی مصالحت کو عمل میں لانا افغانستان میں پائیدار امن کی اہم بنیاد ہے اور علاقائی ترقی میں شراکت داری اس ملک میں تعمیر نو اور امن کی بحالی کا ذریعہ ہے۔