امیر قطر کی رنجش بھلا کر سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کو مبارکباد

ہم اپنے برادر ملک سعودی عرب کیساتھ گہرے برادرانہ روابط کو مزید فروغ دینے کی آرزو رکھتے ہیں،شیخ تمیم بن حامد الثانی کا اپنے ٹیلیگراف میں شاہ سلمان کی خیرو عافیت اور سعودی عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

جمعرات 22 جون 2017 16:11

دوحہ/ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء)امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیہد شہزادے محمد بن سلمان کو ٹیلیگراف بھیج کر مبارکباد دی ہے ۔ قطری خبر ایجنسی کیو این اے نے اطلاع دی ہے کہ امیر قطر الثانی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شہزادے محمد بن سلمان کو ولیہد تعنیات کرنے کی وجہ سے مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے ٹیلیگراف میں شام سلمان کی خیرو عافیت اور سعودی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنے برادر ملک سعودی عرب کیساتھ گہرے برادرانہ روابط کو مزید فروغ دینے کی آرزو رکھتے ہیں ۔امیر قطر نے نئے فرائض کی وجہ سے محمد بن سلمان کو بھی مبارکباد دی اور ان کی کامیابیوں کیلیے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ ولیہد ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن نائف کو کل ان کے عہدوں سے سبکدوش کرتے ہوئے ان کی جگہ شاہ سلمان کے صاحبزادے ولیہد محمد بن سلمان کو تعینات کر دیا گیا تھا۔