ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ، پاکستان میں بھی دیکھا جا سکتا ہے

جمعرات 22 جون 2017 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) دنیا بھر میں تیزی سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس کا عملی مظاہرہ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ گرمی کی لہردنیا بھرمیں بھی زوروں پر ہے۔ سخت گرمی نے برطانیہ جیسے ٹھنڈے ملک میں بھی درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا دیا ہے جس کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے علاقے ہیتھرو میں درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو جون 1976ئ کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ رواں سال جون میں گرمی کا 40 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ 1976 میں درجہ حرارت ساڑھے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا تھا جو 2017 میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے لندن میں مسلسل 5روز سے درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا ہے جس کے باعث ٹھنڈے موسم کے عادی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

برطانوی محکمہ موسمیات اور میئر لندن صادق خان نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب یورپ کے سیاحتی مراکز لزبن، بارسلونا اور ایتھنز میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے جس سے سیاحوں کی تعداد میں خاصی کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :