نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پراجیکٹ کے لاپتہ ڈائریکٹر شاہد اسلم گھر واپس پہنچ گئے

اسلام آباد پولیس نے تصدیق کر دی

جمعرات 22 جون 2017 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پراجیکٹ کے پراسرار طور پر لاپتہ ڈائریکٹر شاہد اسلم گھر واپس پہنچ گئے، اسلام آباد پولیس نے ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کر دی، تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد اسلم15جون کو اسلام آباد سے پراسرار طور پر غائب ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

سلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں ان کی گمشدگی کا مقدمہ درج تھا، وہ گزشتہ روز گھر واپس پہنچ گئے ہیں ، پولیس نے ان کی گھر واپسی کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ شاہد اسلم سے تفتیش کے بعد ان کے اغواء کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :