خانیوال ، بچے کی پیدائش کی خوشی میں رشتہ دار بچے کے اہلخانہ کو نشہ آور مٹھائی کھلا کر نقدی وزیورات لے اڑے

پیر 21 اگست 2017 23:56

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء) بچے کی پیدائش کی خوشی میں رشتہ دار بچے کے اہلخانہ کو نشہ آور مٹھائی کھلا کر نقدی وزیورات لے اڑے خاتون سمیت 4افراد پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گائوں90دس آرکے رہائشی شوکت حسین ولد محمد رمضان نے تھانہ صدر پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ملزمان اللہ بخش،محمد فیاض ،خدا بخش اور امیراں بی بی میرے گھر داماد کے کزن میں گذشتہ دنوں میرے گھر میں نواسہ پیدا ہوا ملزمان میرے گھر میں گذشتہ رات مبارکباد دینے آئے ہم نے مہمانوں کی خدمت داری کی مہمانوں میں سے امیراں بی بی اٹھی اور ہمیں سب گھر والوں کو مٹھائی کھلا دی جو کہ نشہ آور تھی مٹھائی کھاتے ہی اہلخانہ بے ہوش ہوگئے صبح جب آنکھ کھلی تو دیکھا کر مہمان غائب تھے جب کمروں میں جا کر دیکھا گیا تو الماریوں اور ٹرنک کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ملزمان ہمیں نشہ آور مٹھائی کھلا کر ہمارے گھر سے دو تولے سونا ،75ہزار نقدی ودیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے بعد ازاں ملزمان نے اپنا جرم تسلیم کیا اور تمام اشیاء واپس کرنے کا وعدہ کیا مگر اب واپس کرنے سے انکاری ہیں پولیس نے شوکت حسین کی مدعیت میں 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔