خانیوال، ایشیاء کا سب سے بڑا وائلڈ لائف پارک عدم توجہی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

آبی پرندوں کیلئے پانی کی عدم دستیابی ،صفائی کی ابتر صورتحال جانور اور پرندوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے

پیر 21 اگست 2017 23:56

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء)عوام کی تفریح کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرکے بنایا جانے والا وائلڈ لائف پارک تباہی کا شکار ،آبی پرندوں کیلئے پانی کی عدم دستیابی جبکہ جانوروں کو دیا جانے والا چارہ بھی خشک ،صفائی کی ابتر صورتحال جانور اور پرندوں کی جانوں کو شدید خطرہ ، پارک کنٹین سمیت دیگر چیزیں بھی ٹوٹ کا شکار ، وائلڈ لائف پارک پیرووال جنگل ایشیاء کا سب سے بڑا جنگل ہے ،جوکہ اب تباہی کے قریب پہنچ چکا ہے ،وائلڈ لائف انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ پیرووال میں حکومت نے ضلع بھر کی عوام کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرکے دو مربع رقبہ پر محیط اراضی پروائلڈ لائف پارک بنایا ۔

(جاری ہے)

اس پارک میں انتظامیہ نے مختلف نسل کے ہرن ،نیل گائے ،بارہ سنگا،بندر ،بطخیں ،سرخاب ،مور اور دیگر قیمتی جانور اور پرندے رکھے ہوئے ہیں ۔جنہیں دیکھنے اور تفریح کیلئے دور دراز کے علاقوں سے عوام اپنے بچوں کے ساتھ آتے ہیں پارک انتظامیہ ذرائع کے مطابق پارک کی دیکھ بھال کیلئے 40 کے قریب افراد کو بھی بھرتی کیا گیا پارک میں جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کیلئے حکومت نے 20 لاکھ کے قریب سالانہ رقم مختص کرتی ہے ۔

لیکن پارک میں جانوروں کے پنجروں میں صفائی کی صورتحال بہت زیادہ ابتر اور بدترین ہے ۔جانوروں کے پینے کے لئے پانی کا انتظام کی صورت حال بھی بہت خراب ہے جبکہ بندروں کے پنجروں پر ترپال کی چھت خستہ حالی کے سبب جگہ جگہ سے طرح پھٹ چکی ہے اور پنجرے میں موجود بندروں کو دھوپ سے بچانے میں باالکل ناکام ہے پارک میں ہر طرف بڑھتی ہوئی خورد رو گھاس اور گندگی کے ڈھیر انتظامیہ پارک میں کام کرنے سے عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے پارک میں تفریح کیلئے آنے والی فیملیز کیلئے سیکورٹی کا بھی کوئی انتظام نہ ہے ۔

جبکہ جانوروں کی خوراک ، پانی اور صفائی جیسی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث جانوراور پرندے انتہائی کمزوری اور لاغری کا شکار ہے ۔ شہریوں اور عوامی سماجی حلقوں نے وائلڈ حکام سمیت اعلیٰ حکام سے پارک کی صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :