آئی جی موٹروے پولیس کی زیر نگرانی تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف مہم، ڈرائیوروں کو جرمانے

پیر 21 اگست 2017 23:56

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء)آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات، ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ،ایس ایس پی سیکٹر II- ملتان غلام جعفر‘ بیٹ نمبر 18 خانیوال میں ڈی ایس پی،سی پی او محمد حسن بھٹی کی زیر نگرانی چار روزہ مہم چلائی گئی جس میں غیر محتاط ‘تیز رفتار اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو سختی سے بریف کیا گیا کہ ایسی کوتاہی انتہائی خطرناک ہے اور حادثات کا سبب بن سکتی ہے علاوہ ازیں ایسی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

آپریشنل آفیسر وسیم عباس نے ایسی تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز کوٹریفک قوانین کی پاسداری‘ اُن پر عمل درآمد‘اپنی اور دوسرے روڈ یوذرز کے جان و مال کی حفاظت بارے بھی سختی سے بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :