کاتالونیا حملے کے تمام 14 متاثرین اور حملہ آوروں کی شناخت مکمل کر لی ہے ،ہسپانوی حکام

پیر 21 اگست 2017 14:43

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء) ہسپانوی حکام نے کہا ہے کہ کاتالونیا کے خونریز حملے کا شکار ہونے والے تمام 14 متاثرین اور اس حملے میں ملوث دہشت گردانہ گروپ کے ارکان کی شناخت مکمل کر لی ہے۔ حکام کے مطابق 12 افراد پر مشتمل اس دہشت گردانہ سیل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس 22 سالہ مراکشی شخص یونس ابو یعقوب کی تلاش بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

شبہ ہے کہ وہ گاڑی ابو یعقوب چلا رہا تھا جو بارسلونا حملے میں استعمال ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ ابو یعقوب اسپین سے نکل چکا ہو۔ پولیس کے مطابق 12 افراد پر مشتمل مذکورہ دہشت گردانہ سیل میں بعض ٹین ایجر بھی شامل ہیں جبکہ 40 سالہ امام عبدالباقی الستی بھی اس کا حصہ ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسی نے حملہ آوروں کو شدت پسندی پر مائل کیا تھا۔ الستی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بدھ کے روز ایک مکان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :