کشمیری حریت پسند جماعت کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر مایوسی ہوئی،ترجمان دفتر خارجہ

برطانیہ سمیت یورپ میں کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے شکرگزار ہیں، لاکھوں کشمیری آزادی کیلئے جانیں دے چکے ہیں، پاکستان معصوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، تحریک آزادی کشمیر کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے تر جمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا سیمینار سے خطاب

پیر 21 اگست 2017 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت یورپ میں کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے شکرگزار ہیں، لاکھوں کشمیری آزادی کیلئے جانیں دے چکے ہیں، کشمیری حریت پسند جماعت کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر مایوسی ہوئی، پاکستان معصوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، تحریک آزادی کشمیر کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ برطانیہ سمیت یورپ میں کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے شکرگزار ہیں، لاکھوں کشمیری آزادی کیلئے جانیں دے چکے ہیں،تحریک آزادی کشمیر کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معصوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان نے حزب المجاہدین سے متعلق امریکی فیصلے پر واضح موقف اپنایا،کشمیری حریت پسند جماعت کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر مایوسی ہوئی، کشمیر میں ہزاروں افراد نابینا ہو چکے اور ہزاروں گرفتار ہیں۔