سعودی عرب میں 10 ملین سے زائد نوکریوں پر غیر ملکیوں کا قبضہ

پیر 21 اگست 2017 14:33

الدمام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء) سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ریاست میں غیر ملکی افرادی قوت کی ایک بڑی تعداد ہے جن میں پاکستانی ، بھارتی، بنگلہ دیشی ، مصری اور یمینی شامل ہیں اور انکی سب کی تعداد مل ملا کر 10 ملین سے بھی زیادہ ہے۔۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے ایک سروے کے مطابق ریاست میں 3 ملین بھارتی ، 2.5 ملین پاکستانی ،2.2 ملین مصری، 1.4 ملین یمینی اور 1.2 ملین بنگالی ہیں اور ان سب کی کل ملا کر تعداد 10.3 ملین بنتی ہے۔

سعودی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے سروے کے مطابق 2017 کے پہلے چوتھائی میں ریاست میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد10,850,192 تک پہنچ گئی تھی جبکہ کل ملازمین کی تعداد 13,889,137 تھی۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حکومت ریاست میں سے غیر ملکی ملازمین کی تعداد کو کم کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے جس میں نوکریوں میں سوڈائزیشن کو فروغ دینا اہم اقدامات میں سےایک ہے۔

متعلقہ عنوان :