نوازشریف کا نام استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق سے13ستمبر تک جواب طلب کرلیا-ممنوعہ ذرائع سے فنڈزحاصل پر عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر ہاشم بھٹہ کی درخواست خارج
پیر 21 اگست 2017 13:40
(جاری ہے)
پی ٹی آئی راہنما یاسمین راشد کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور دلائل کا آغاز کیا۔بابر اعوان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا نام بھی استعمال نہیں کرسکتی لیکن نوازشریف نے پارٹی اجلاس میں بیٹھ کر فیصلے بھی کیے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اجلاس بلانے سے پہلے ہی ن لیگ کے قائم مقام صدر کا نام سامنے آگیا تھا اور چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں بھی یہ اعتراض اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے تحت قائم مقام صدر کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔الیکشن کمیشن میں نواز شریف کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور بابر اعوان میں دلچسپ مکالمہ بھی سامنے آیا جب چیف الیکشن کمشنر نے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ آپ یہ درخواست سپریم کورٹ میں دائر کیوں نہیں کرتے؟جس پر بابر اعوان نے کہا کہ ہمیں صرف ایک سڑک ہی پار کرنی ہے، ہم نے سمجھا پہلے آپ کے پاس آنا چاہیے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج تو الیکشن کمیشن کا دائرہ کار بہت وسیع ہوگیا ہے۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تینوں درخواستوں پر ن لیگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق سے 13 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔8 اگست کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرکے کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔جس کے بعد 9 اگست کو نواز شریف کی سیاسی اور حکومتی سرگرمیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز لینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔یہ پٹیشن درخواست گزار ہاشم بھٹہ کے کمیشن میں پیش نہ ہونے کی بناءپر خارج کی گئی۔ خیال رہے کہ ہاشم بھٹہ نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز لینے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر الیکشن کمیشن سے عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی تھی۔عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، جہاں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عدم پیروی پر عمران خان کے خلاف ہاشم بھٹہ کی دائر درخواست خارج کردی۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست ہاشم بھٹہ نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ پیش کیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے تاہم درخواست گزار ہاشم بھٹہ کیس کی سماعت میں پیش نہ ہوسکے۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے کیس کی عدم پیروی پر ہاشم بھٹہ کی درخواست خارج کردی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن میں نواز شریف کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے راہنماءبابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں۔بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو تشہیر میں نواز شریف کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے، کمیشن نے نوازشریف کے خلاف دائر درخواستوں پر ن لیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے، سیاست اب قانونی جنگ بن چکی ہے اس کا ذمہ دار صرف نااہل وزیراعظم ہے، نوازشریف اور ان کی فیملی کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں وہ احتساب سے بھاگ نہیں سکتے۔بابر اعوان نے کہا کہ نااہل شخص پارٹی کی صدارت نہیں کرسکتا، یہی قانون ہے لیکن ایل این جی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتا ہے کہ اصل وزیراعظم تو نواز شریف ہے، پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف خود کر رہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کردیا اس لیے وہ پارٹی کے فیصلے نہیں کرسکتے، اگر نواز شریف نااہل ہو گئے تو پارٹی کیسے اہل رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نا اہل ہو گیا اس کے نام سے پارٹی نہیں بن سکتی لہذا مسلم لیگ اب نوازشریف کا نام استعمال نہیں کرسکتی، وزرا مسلسل قانون اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،جے آئی ٹی بنی تو انہوں نے مٹھائی بانٹی، پھر فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 22 اگست 2017 کی مزید خبریں
-
چین دنیا کی قیادت کیلئے تیار ہے، گلوبل ٹائمز
-
چین میں دنیا کی پہلی تیز ترین ٹرین 21کو چلائی جائے گی
-
مسلمان نہ ہوتے تو ہم زندہ نہ ہوتے ،انکا احسان کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے،
-
گنے، ٹماٹر، مولی کے پتوں کا رس یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے، امریکی ماہرین صحت
-
سعودی عرب ، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نوجوان گرفتار
-
ترکی انٹروپول وارنٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے، جرمن چانسلر
-
امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں جنوبی کوریا میں شروع،شما لی کوریا کی مذمت
-
کاتالونیا حملے کے تمام 14 متاثرین اور حملہ آوروں کی شناخت مکمل کر لی ہے ،ہسپانوی حکام
-
مکہ المکرمہ کے 15 منزلہ ہوٹل میں آگ ، 600حاجی باحفاظت نکال لیے گئے
-
داعش کا قلع قمع کرنے کے بعد شام سے فوج نکال لیں گے،امریکا
-
سعودی عرب میں 10 ملین سے زائد نوکریوں پر غیر ملکیوں کا قبضہ
-
بھارت کے معروف قلمکار کا بھارتی حکومت کو سعودی عرب کی پیروی کا مشورہ
-
اقوام متحدہ سے قاتل روبوٹس کی تیاری پر پابندی لگانے کا مطالبہ
-
روسی دارلحکومت ماسکو کی شاہراہوں پر شاہ سلمان کی تصاویر
-
قطر کا سعودی ائیر لائنز کو دوحہ حمد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار
-
سانحہ راجہ بازار پر آئی ایس آئی نے تحقیقات کرکے واقعہ میں ملوث نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، کلبھوشن یادیو نیٹ ورک، راء اور این ڈی ایس اس واقعہ کے پیچھے تھے،
-
نوازشریف کا نام استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق سے13ستمبر تک جواب طلب کرلیا-ممنوعہ ذرائع سے فنڈزحاصل پر عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر ہاشم بھٹہ کی درخواست خارج
-
ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
-
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاناما کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی
-
کلثوم نواز انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار، لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں
-
عائشہ گلالئی کے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر الزامات، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا معاملہ ٹھپ ہو گیا
-
سی پیک کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کو ملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے‘ چینی میڈیا
-
ہجویری مضاربہ کے لیے بینک اکاﺅنٹ اسحاق ڈار کے کہنے پر کھولا‘چیک بک اسحاق ڈار کے ملازم نعیم محمود کے حوالے کردی تھی۔نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کا نیب کو بیان
-
پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی ہمیشہ پابندی کرے گا، ناصر جنجوعہ
-
بلوچستان ہائیکورٹ نے میگا کرپشن کیس میں گرفتار مشتاق رئیسانی کی درخواست ضما نت مستر د کردی
-
معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کاعید قرباں پر نمودونمائش کے لیے قربانی کرنیوالوں کے نام پیغام
-
کشمیری حریت پسند جماعت کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر مایوسی ہوئی،ترجمان دفتر خارجہ
-
نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی
-
سابق وزیراعظم نواز شریف کی چند گھنٹوں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے دوسری ملاقات
-
پاکستان کے 3ایئرپورٹس پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل سکینرز نصب کردیئےگئے
-
خود کو وزیراعظم شاہد خاقان کا بیٹا کہنے والا جعلساز گرفتار
-
آصف زرداری نے نواز شریف پر ملک توڑنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کر دیا
-
طاہرالقادری خود کو عالم کہتے ہیں میں انہیں انتہا پسند سمجھتی ہوں، عائشہ گلا لئی
-
لاہورکے مال روڈپردہشتگردی کاخطرہ،سیکیورٹی اداروں نے الرٹ جاری کردیا
-
پشاور،خیبربینک کا ضیاء اللہ بنگش کے خلاف ہرجانے کادعویٰ دائرکرنے کافیصلہ
-
آئی جی موٹروے پولیس کی زیر نگرانی تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف مہم، ڈرائیوروں کو جرمانے
-
خانیوال، ایشیاء کا سب سے بڑا وائلڈ لائف پارک عدم توجہی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا
-
خانیوال ، بچے کی پیدائش کی خوشی میں رشتہ دار بچے کے اہلخانہ کو نشہ آور مٹھائی کھلا کر نقدی وزیورات لے اڑے
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جشن آزادی ریسٹورنٹ سجاوٹ مقابلوں کے نتائج جاری
-
نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کا تدارک بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن یو این سی اے سی پر عملدرآمد کا ناگزیر جزو ہے
-
حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے 180 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے‘ پچھلے دو ماہ سے برآمدات بڑھنا شروع ہوگئی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.