چین میں دنیا کی پہلی تیز ترین ٹرین 21کو چلائی جائے گی

فو شینگ ہاو ہائی اسپیڈ ٹرین بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی

پیر 21 اگست 2017 17:41

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء) چین میں اکیس ستمبر سے ریلوے کا نیا آپریشن چارٹ لاگو ہو جائے گا ،فو شینگ ہاو ہائی اسپیڈ ٹرین بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان تین سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین بھر میں اکیس ستمبر سے ریلوے کا نیا آپریشن چارٹ لاگو ہو جائے گا ۔

جس کے مطابق فو شینگ ہاو ہائی اسپیڈ ٹرین بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان تین سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جو چین میں پہلی تیز رفتار ٹرین ہو گی۔تجارتی آپریشن میں چینی ہائی اسپیڈ ٹرین کی رفتار دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق رواں سال جولائی میں فو شینگ ہاو ہائی اسپیڈ ٹرین کا بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان تین سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا عملی تجربہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جامع تجزیے اور جانچ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مذکورہ ٹرین بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان تین سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ اس لیے اکیس ستمبر سے چین کی ریلوے کارپوریشن بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان روزانہ تین سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سات فو شینگ ہاو ہائی اسپیڈ ٹرینز چلائے گی۔مذکورہ ٹرین ساڑھے چار گھنٹے میں بیجنگ سے شنگھائی پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :