مسلمان نہ ہوتے تو ہم زندہ نہ ہوتے ،انکا احسان کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے،

زخمی ہند مسلمانوں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ٹرین کی بوگیوں سے باہر نکالا،مسلمانوں نے ہمارے لئے پانی ، چارپائی اور ڈاکٹروں کابندوبست کیا، تکل ایکسپریس حادثہ کے زخمی ہندوں کا اعتراف

پیر 21 اگست 2017 17:41

مظفر نگر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء) بھارت میں تکل ایکسپریس ٹرین حادثے کے زخمیوں نے کہا ہے کہ اگر مسلمان نہ ہوتے تو ہم زندہ نہ ہوتے ، مسلمانوں نے بروقت پہنچکر زخمیوں کو ٹرین کی بوگیوں سے باہر نکالا،مسلمانوں نے ہمارے لئے پانی ، چارپائی اور ڈاکٹروں کابندوبست کیا، ہم ان کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کھتولی میں اتکل ایکسپریس ٹرین حادثے کے بعدیہ بات سامنے آئی کہ مقامی لوگوں اور خصوصامسلمانوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرین کی بوگوں میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے میں امدادی ٹیموں کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کیااورزخمیوں کوایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچاکرانسانیت نوازی کا ثبوت دیا۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے ایک سادھو بھگوان داس مہارا ج نے کہا کہ اگروہاں مسلمان نہ ہوتے اور انہوں نے بروقت آکر زخمیوں کو ٹرین کے بوگیوں سے باہر نہ نکالا ہوتا تو آج ہم زندہ نہیں ہوتے۔ مہاراج نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمارے لئے پانی ، چارپائی اور ڈاکٹروں کابندوبست کیا۔ ہم ان کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے۔

متعلقہ عنوان :