عراقی خواتین اپنے خاندان کی سپورٹ کے لیے ویٹ لفٹنگ کریں گی

عراقی ویٹ لفٹنگ کی ٹیم میں شامل خواتین ارکان اپنے اس کھیل کو آمدنی کا ذریعہ شمار کرتی ہیں،رپورٹ

منگل 20 فروری 2018 17:58

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء)عراقی خواتین نے اپنے خاندان کی سپورٹ کے لیے ویٹ لفٹنگ شروع کردی،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیم کی خواتین ارکان روزانہ عراق کے الصدر سٹی میں واقع پرانے جمنازیم میں ویٹ لفٹنگ کی تربیت حاصل کرتی ہیں۔اکیس سالہ ہدی سلیم 2011 میں اس ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والی پہلی رکن تھیں۔

انہیں پانچ برس کی عمر سے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے دیکھنے کا شوق پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

عراقی ویٹ لفٹنگ کی ٹیم میں شامل خواتین ارکان اپنے اس کھیل کو آمدنی کا ذریعہ شمار کرتی ہیں اور اس سلسلے میں اپنے گھرانوں کی مدد بھی کر رہی ہیں۔ عراقی فیڈریشن کی جانب سے انہیں ماہانہ تقریبا 800 ڈالر کی رقم ملتی ہے جو اس عمر کی عراقی لڑکیوں کے لحاظ سے ایک بڑی رقم شمار ہوتی ہے۔بیس سالہ خدیجہ اسماعیل بھی عراقی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا حصّہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ویٹ لفٹنگ سے محبت ہے۔ اس کھیل کے سبب میں اپنی اور اپنے خاندان کی آمدنی کو یقینی بناتی ہوں۔ یہاں جمنازیم کے اندر ہم ہیروز بن چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :