بھارت میں چڑیل ہونے کا الزام لگا کرماں بیٹی کو برہنہ گھمایا گیا

گائوں میں بیماریاں پھیلانے کے الزام میں انسانی پیشاب بھی پلایاگیا،متاثرہ خاتون کی گفتگو

منگل 20 فروری 2018 11:30

رانچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء)بھارت کی شمالی ریاست جھارکنڈ میں 11 افراد کو دو خواتین پر چڑیل ہونے کا الزام لگانے کے بعد انھیں ہراساں کرنے کے مبینہ جرم میں گرفتار کر لیا گیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق خاتون کی بیٹی نے بتایاکہ 65 سالہ میری والدہ مجھے طور پر برہنہ کر کے گلیوں میں چلایا گیا، اور زبردستی انسانی پیشاب پلایا گیا۔

(جاری ہے)

خاتون کی بیٹی نے ان دونوں پر گاؤں میں بیماری پھیلانے کا الزام تھا۔بھارت میں خواتین پر چڑیل ہونے کے الزامات اکثر لگائے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ضعیف الا عتقادی ان حملوں کی وجہ ہوتی ہے مگر کئی مرتبہ خاص کر بیوائوں کے معاملے میں انھیں زمین یا دولت کے لیے بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے انھوں نے گاؤں میں ایک آگاہی مہم کی ضروررت ہے۔

متعلقہ عنوان :