موجودہ حکومت اور اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کیے جانے کا امکان

منگل 20 فروری 2018 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء) موجودہ حکومت اور اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ انہیں امید ہے کہ 31جولائی سے قبل عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم مخصوص حالات میں اسمبلیوں کی مدت ایک سال تک کیلئے بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت ایک سال بڑھانے کیلئے آئین میں شق موجود ہے ۔ اگر ضرورت پڑی تو اس حوالے سے غور کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت رواں برس جون کے ماہ میں ختم ہو جائے گی۔ جبکہ کچھ عرصہ سے یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ ملک میں رواں برس عام انتخابات نہیں ہوں گی اور قائم کی گئی عبوری حکومت طویل عرصے تک قائم رہ سکتی ہے۔ تاہم اب وزیراعظم کے تازہ ترین بیان نے ایک نئی ہی بحث چھیڑ دی ہے۔