مصری پولیس نے تیسری منزل سے گرنے والا بچے کو ڈرمائی اندازمیں بچالیا

پولیس اہلکاروں کی بہادری اور بروقت کارروائی کرکے بچے کی زندگی بچانے کے اقدام کی تحسین

منگل 20 فروری 2018 12:17

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء)مصر میں پولیس نے جنوبی قاہرہ میں واقع اسیوط گورنری میں ایک عمارت کی تیسری منزل سے گرنے والے بچے کو ڈرامائی انداز میں زمین پر گرنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسیوط میں پولیس اہلکاروں کمیل فتحی جید، حسین سید علی اور صبری محروس علی نے ایک عمارت کی تیسرے منزل پر بالکونی کے ساتھ پانچ سالہ بچے کو دیکھا جو دیواروں کے سہارے گرنے سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ بچے کو مشکل میں دیکھ کر تینوں پولیس اہلکار اس کی طرف دوڑ پڑے اور بچے کو گرتے گرتے بچا لیا گیا۔ بچے کو ریسکیو کرنے کی کارروائی میں ایک پولیس اہلکارکمیل فتحی جید زخمی بھی ہوا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور بروقت کارروائی کرکے بچے کی زندگی بچانے کے اقدام کی تحسین کی ہے۔

متعلقہ عنوان :