اسرائیلی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے،لبنان

منگل 20 فروری 2018 10:40

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء) لبنان کی مسلح افواج نے اسرائیل کی طرف سے کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوئٹرپر پوسٹ ایک بیان میں لبنانی فوج نے واضح کیا ہے کہ اگراسرائیلی فوج نے لبنان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کے نتائج کی پرواہ کئے بغیرہم دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔لبنانی فوج کے سربراہ جنرل العماد جوزف عون نے کہا کہ وہ اسرائیلکی طف سے لبنان کی خود مختاری پرحملوں کی کسی بھی سازش کا بھرپور جواب دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنانی حکومت اپنے قومی اقتصادی وسائل پر اسرائیلی دست درازی کی کوششوں کوپہلے مسترد کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :