مکہ مسجد میں بورڈ کھیل کھیلنے والے خواتین کی تصویر وائرل

منگل 20 فروری 2018 15:59

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء) مقامی ذرائع گلف نیوز کے مطابق حرم مکی شریف کے بیرون صحن میں بورڈ گیم کھیلنے والی خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا میں وائر ل ہوگئیں۔ واٹس ایپ، ٹویٹر اور فیس بک پر گزشتہ 3 دن سے 4 خواتین کی تصاویر دنیا بھر میں شیئر کی گئیں ہیں جو حرم مکی شریف کے جنوبی صحن میں بورڈ گیم کھیلنے میں مصروف تھیں۔

(جاری ہے)

حرم انتظامیہ میں رہنمائی کے شعبے میں کام کرنے والے اہلکار خواتین تنبیہ کی گئی اور انہیں سمجھایا کہ حرم کے صحن میں ان کا بورڈ گیم کھیلنا اس مقام کے احترام کے خلاف ہے۔ یہ سن کر خواتین نے  گیم کھیلنا بند کردی اور عمرہ کی ادائیگی میں مصروف اپنے بقیہ اہل خانہ کا انتظار کرنے لگیں۔ بورڈ گیم کھیلتے وقت زائرین حرم میں سے بعض نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا میں شیئر کردیں تھی۔

متعلقہ عنوان :