وزیراعظم کی جانب سے ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا اعلان، چوہدری نثار نے مخالفت کردی

منگل 20 فروری 2018 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء) وزیراعظم کی جانب سے ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا اعلان کی چوہدری نثار نے مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے وزیراعظم کی پالیسی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداروں کے درمیان ٹکراو کے شدید مخالف ہیں۔ چوہدری ںثار نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات بھی کی ہے۔ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے اسپیکر کیساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کرنے کی پالیسی تباہ کن ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: