احتساب عدالت نے نواز شریف ‘مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت (کل) تک ملتوی کر دی

پیر 23 اپریل 2018 21:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت (آج)منگل تک ملتوی کر دی ہے ۔استغاثہ کے گواہ ڈی جی آپریشن نیب ظاہر شاہ کے بیان پر سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

آج ہونے والی سماعت پر مریم نواز کے وکیل جرح کرینگے۔پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔خواجہ حارث نے سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ ظاہر شاہ کے بیان پر جرح کی ۔عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی عدم پیشی کے باعث العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی ۔