پاک بحریہ کیلئے بنائی جانے والی آف شور پٹرول ویسل-I کی تیاری کا آغاز ہو گیا

جہاز سازی کی روایتی افتتاحی تقریب کیل لینگ رومانیہ کے شہر گلاٹی میں واقع ڈامن شپ یارڈ میں منعقد ہوئی

پیر 23 اپریل 2018 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء) پاک بحریہ کیلئے بنائی جانے والی آف شور پٹرول ویسل-I کی تیاری کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جہاز سازی کی روایتی افتتاحی تقریب کیل لینگ رومانیہ کے شہر گلاٹی میں واقع ڈامن شپ یارڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) ریئر ایڈمرل فرخ احمد تھے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کیلئے دو آف شور پٹرول ویسل کی تیاری کا معاہدہ وزارتِ دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان جون 2017ء میں طے پا یا۔ آف شور پٹرول ویسل درمیانے سائز اور وزن کے جہازہیں جو جدید ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے بھر پور صلاحیتوں کے حامل جہاز ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان ِ خصوصی نے پاک بحریہ کے لیے آف شور پٹرول ویسل کے منصوبے اور جہاز سازی،سازوسامان کی تنصیب اور کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جہازوں کی بروقت حوالگی کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے ڈامن شپ یارڈ کے پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی اور آف شور پٹرول ویسل کی صورت میں پاکستان کو بحری ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ضمن میں مستقبل کے تعاون کے پہلوئوںکا ذکر بھی کیا۔ تقریب میں ڈامن ،گورِن چم اور گلاٹی شپ یارڈز کی اعلیٰ انتظامیہ کے علاوہ پاکستان کے وزارتِ دفاع اور نیول ہیڈ کوارٹرز کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :