شام کے الیرموک کیمپ میں 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد جاں بحق

کارروائی میں جنگی طیاروں، توپ خانوں اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا،انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت

پیر 23 اپریل 2018 16:32

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء)شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں داعش تنظیم کے زیر قبضہ الیرموک کیمپ اور دیگر ملحقہ علاقوں پر بشار کی فوج کی بم باری اور گولہ باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 کے دوران 11 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے گروپ المرصد نے بتایا کہ اس طرح مذکورہ علاقوں میں کارروائی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔

کارروائی میں جنگی طیاروں، توپ خانوں اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ شامی حکومت کی فوج کی جانب سے فلسطینی پناہ گزین کیمپ الیرموک اور اس کے نزدیک واقع داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کو شدید انداز سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے۔الیرموک پر بم باری میں شدت کے سبب انسانی حقوق کی تنظیموں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :