مخالفین این آر او کی کوشش کرسکتے ہیں ،ْاب ڈیل کا زمانہ نہیں ،ْ شاہ محمود قریشی

لاہور جلسے میں کئی اہم وکٹیں گرنے کا امکان ہے ،ْن لیگ والے بیانیہ تبدیل کرتے ہیں تو پھر بہتر ہے ،ْ قیادت شہباز شریف کے ہاتھ میں ہوگی ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 22:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مخالفین این آر او کی کوشش کرسکتے ہیں تاہم اب ڈیل کا زمانہ نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور جلسے میں کئی اہم وکٹیں گرنے کا امکان ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ والے اتفاق کر چکے قیادت شہباز شریف کے ہاتھ میں ہو گی، این آر او کی کوششیں ہو سکتی ہیں، اب ڈیل کا زمانہ نہیں ہے، اگر ن لیگ والے بیانیہ تبدیل کرتے ہیں تو پھر بہتر ہے ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف الگ صوبے کی بات کرنیوالی پہلی جماعت ہے۔