دلہن نے دیرینہ دوست کو شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بلا کر گلے میں ہار ڈال کرشادی کرلی ،بارات خالی ہاتھ واپس

پیر 23 اپریل 2018 19:16

بجنور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء) بھارت میں دلہن نے اپنے دیرینہ دوست کو شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بلا کر اسکے گلے میں شادی کا ہار ڈال دیا جس سے دولہاکے پائوں تلے زمین نکل گئی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں یہ محاورہ میاں بیوی راضی تو کیا کریگا قاضی اس وقت سچ ثابت ہوا جب دلہن نے اپنے دیرینہ دوست کو شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بلایا، اس کے گلے میں شادی کا ہار ڈالنے کے بعددلہاکے پاں تلے زمین نکل گئی اور باراتی یہ ماجرا دیکھ کرششدرو حیران رہ گئے۔

شادی میں شریک اعزہ و اقارب اور باراتیوں نے دلہن کے دوست کو پکڑکر زدوکوب کیا اور پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بن دلہن بارات لوٹ گئی۔اطلاع کے مطابق بجنور کے قصبہ نگینہ میں شادی کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں ۔

(جاری ہے)

دولہا دلہن بھی اسٹیج پر پہنچ چکے تھے ۔شادی کی رسومات کی ادائیگی کیلئے دولہا دلہن ایک دوسرے کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر زندگی کا ہم سفر چن لینے کی رسم ادا ہونیوالی تھی ۔

دولہا پھولوں کا ہار لیکر دلہن کے گلے میں ڈالنے جارہا تھا کہ اچانک ایک نوجوان اسٹیج پر پہنچا اور دولہے کے ہاتھ سے ہار چھین کر دلہن کے گلے میں ڈال دی اور فورا دلہن نے بھی جیون ساتھی قبول کرتے ہوئے دوست کے گلے میں ہار پہنا دیا۔یہ ماجرا دیکھ شادی ہال میں بیٹھے مہمان سکتے میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق دلہن کا دوست آنے والی بارات میں شامل ہو کرباراتیوں کے ساتھ بینڈ باجے کے ہمراہ ڈانس کرتا ہوا شادی ہال پہنچا اور دلہن نے شادی کا ہار اسے پہنادیا۔

پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔دلہن نے سرعام کہا کہ وہ صرف اور صرف اپنے دوست سے ہی شادی کریگی۔پولیس کے مطابق لڑکا لڑکی بالغ ہیں، ایسے میں ان کی مرضی کیخلاف شادی نہیں کرانا قانونا جرم ہے لہذا دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کرانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے تاکہ لڑکی کی شادی مطلوبہ دوست سے کراکے رخصت کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :