سب سے پہلے عمران خان بتائیں کہ انھوں نے سینٹ ووٹ کس کے آگے بیچااورکس کے کہنے پرسینٹ الیکشن میں ووٹ پول کرنے نہیںآئے ، پوچھا جائے کہ چوہدری محمد سرور کو 44ووٹ کدھر سے پڑے کس نے دیئے جواب تو دیں ،

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کا استحاق ہے کہ وہ اتفاق رائے سے نگراں سیٹ اپ تجویز کریں ،پارلیمان اس حوالے سے جتنا جلدی فیصلہ کرے اتنا اچھا ہوگا،نگران سیٹ اپ کا اعلان جلد ہونا چاہیے تا کہ شکوک و شبہات ختم ہوں،آنے والے الیکشن کے لئے سہولت ہوسکے اور آئندہ اتنخابات کی تیاری شروع ہو،پنجاب میں سب سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن نے یہ آواز بلند کی تھی کہ بکنے والے اراکین اور گندے انڈوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی گنجائش نہیں ہے اسکے بعد باقی پارٹیوں نے اس معاملے پر ہمیں فالو کرنا شروع کیا ،آئندہ مالی سال کا بجٹ آئین اور قانون کے مطابق موجودہ وفاقی حکومت پیش کریگی ، کے پی کے حکومت اپنی نااہلی اور غلطی کو چھپانے کے لئے مخالفت کر رہی ہے ،سینٹ الیکشن میں شکوک و شبہات کے حوالے سے سراج الحق کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے ، عمران خان نے خود بھی اپنے بے چارے ایم پی ایز کا نام دے کر خود بھی اسکی تائید کی ہے وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی پیمرا کونسل آف کمپلینٹس میں حاضری کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سب سے پہلے عمران خان بتائیں کہ انھوں نے سینٹ ووٹ کس کے آگے بیچااورکس کے کہنے پرسینٹ الیکشن میں ووٹ پول کرنے نہیںآئے ، پوچھا جائے کہ چوہدری محمد سرور کو 44ووٹ کدھر سے پڑے کس نے دیئے جواب تو دیں ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کا استحاق ہے کہ وہ اتفاق رائے سے نگران سیٹ اپ تجویز کریں ،پارلیمان اس حوالے سے جتنا جلدی فیصلہ کرے اتنا اچھا ہوگا،نگران سیٹ اپ کا اعلان جلد ہونا چاہیے تا کہ شکوک و شبہات ختم ہوں،آنے والے الیکشن کے لئے سہولت ہوسکے اور آئندہ اتنخابات کی تیاری شروع ہو،پنجاب میں سب سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن نے یہ آواز بلند کی تھی کہ بکنے والے اراکین اور گندے انڈوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی گنجائش نہیں ہے اسکے بعد باقی پارٹیوں نے اس معاملے پر ہمیں فالو کرنا شروع کیا ،آئندہ مالی سال کا بجٹ آئین اور قانون کے مطابق موجودہ وفاقی حکومت پیش کریگی ، کے پی کے حکومت اپنی نااہلی اور غلطی کو چھپانے کے لئے مخالفت کر رہی ہے،سینٹ الیکشن میں شکوک و شبہات کے حوالے سے سراج الحق کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے ، عمران خان نے خود بھی اپنے بے چارے ایم پی ایز کا نام دے کر خود بھی اسکی تائید کی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پیمرا کونسل آف کمپلینٹس میں حاضری کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ایک سوال کے جواب میںوزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران سیٹ اپ بنانا پارلیمان کا حق ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کا یہ استحاق ہے کہ وہ اتفاق رائے سے عبوری وزیراعظم کا نام تجویز کریں ۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق موجودہ وفاقی حکومت بجٹ پیش کرے گی ،پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پختونخواہ حکومت کس چیز کا بجٹ پیش کرینگے یہ ہی وجہ ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے بجٹ پیش کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں جو حکومت فزیبلٹی رپورٹ پر منصوبے بنائے گی اور اپنا مختص بجٹ بھی استعمال نہیں کریگی تو وہ کیسے آئندہ سال کا بجٹ پیش کریگی ، کے پی کے حکومت اپنی نااہلی اور غلطی کو چھپانے کے لئے ایسا ڈھونڈورا پیٹ رہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں کا یہ حق ہے کہ وہ کے پی کے حکومت سے پوچھے کہ کس بنیاد پر بجٹ پیش نہ کرنے کی تجویز دی رہی ہے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ایک پیج پر ہیں کہ سینٹ الیکشن میں شکوک و شبہات ہیں اور اب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور عمران خان نے خود بھی اپنے بے چارے ایم پی ایز کا نام دے کر خود بھی تائید کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر جہاں اپنے لوگوں کو بھیجتے ہیں وہاں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کس کے کہنے پر نہیں آئے ۔ چوہدری سرور سے بھی پوچھا جائے کہ 44ووٹ کدھر سے پڑے ، الیکشن کمیشن میں بھی اسکا جواب جمع کرائیں کہ انھیں یہ ووٹ کس نے دیئے تھے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ کچھ اداروں کی تنظیم نو اور اصلاحا ت بھی کرنی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ کے سربراہ کی تعیناتی کے لئے سمری بھیجی گئی ہے ۔