امریکی سینیٹ، مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ تقرری،معمولی بعرتی سے حمایت

منگل 24 اپریل 2018 19:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء)امریکی سینیٹ میں مائیک پومیو کو بطور وزیر خارجہ تقرری کو معمولی برتری سے تائید حاصل ہو گئی، ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے آخری لمحے میں پومپیو کے لیے اپنی سپورٹ کا اظہار کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے پیر کے روز معمولی اکثریت کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مائیک پومپیو کے بطور وزیر خارجہ تقرر کی تائید کر دی۔

توقع ہے کہ رواں ہفتے سینیٹ کی جانب سے بھی اس تقرر کی توثیق کر دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے آخری لمحے میں پومپیو کے لیے اپنی سپورٹ کا اظہار کیا۔ اس سے قبل رینڈ پال عراق جنگ اور دیگر بعض امور میں پومپیو کے مواقف کے سبب ان کے مخالف تھے۔

(جاری ہے)

اس طرح سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر کو معمولی برتری حاصل ہو گئی۔رائے شماری کے بعد ماحول میں تناؤ دیکھا گیا۔

اس کا سبب خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ایک رکن کی غیر حاضری اور ایک ڈیموکریٹک سینیٹر کا اپنی رائے کو "نہ" سے پومپیو کی سپورٹ (ہاں) میں بدل دینا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 مارچ کو "ایرانی جوہری معاہدی" کے سبب اختلاف کے باعث وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کو برطرف کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹر پر کہا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔ ٹرمپ نے ٹیلرسن کی خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔