آئندہ انتخابات میں نادیدہ قوتوں کو ہمیشہ کیلئے شکست دینگے‘مریم نواز

جمعرات 3 مئی 2018 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں نادیدہ قوتوں کو ہمیشہ کیلئے شکست دینگے ،ْ تقاریر کو سنسر کرنے سے بات ختم نہیں ہو گی، بات لازمی ہو گی، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت جھٹلائی نہیں جا سکتی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نادیدہ قوتوں کو ہمیشہ کیلئے شکست دیں گے، تقاریر کو سنسر کرنے سے بات ختم نہیں ہو گی، بات لازمی ہو گی، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت جھٹلائی نہیں جا سکتی۔

انہوںنے کہاکہ کیس کے تفتیشی افسر کے خیال کو سب جگہ شہ سرخی بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ میں ہمیشہ سیدھی بات کرتی ہوں، اسی وجہ سے مجھے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی ہے۔