علم کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ، گود سے گور تک حاصل کیا جا سکتاہے

شنگھائی کے 93سالہ شخص نے انگریزی زبان سیکھنا شروع کردی

جمعرات 10 مئی 2018 20:08

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء)علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں یہ ماں کی گود سے قبر کے کنارے پہنچنے تک حاصل کیا جا سکتا ہے اس کی ایک مثال شنگھائی ک کا ایک 93سالہ معمر شخص ہے جس نے انگریزی زبان سیکھنا شروع کردی ہے ،یہ شخص انگریزی کی معمولی سوجھ بوجھ رکھتا تھا تاہم وہ روانی سے انگریزی نہیں بول سکتا تھا لیکن اب 93سال کی عمر میں جب وہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے اس نے غیر ملکیوں کے ساتھ روانی سے انگریزی بولنے کے شوق میں انگریزی زبان سیکھنی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر میں اس شخص کا نام نہیں بتایا گیا تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی طرف سے حوصلہ افزائی ملنے کے بعد انگریزی زبان سیکھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اس طرح اس نے مہد سے لحد تک علم حاصل کرنے کی مثال قائم کردی ہے ۔