پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں3ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،15سیل، 50کو جرمانے

لاہورمیںلائنس کی عدم موجودگی بیکری،غیر قانونی طور پر ڈی سیل کرنے پر ساس پروڈکشن یونٹ سربمہر،مقدمہ درج ،مشنری ضبط ملتان میںمضر صحت اجزاء کے استعمال، حشرات کی بہتات پرکریم یو نٹ،غلط لیبلنگ،خراب آئل استعمال پرپاپڑ فیکٹری سربمہر راولپنڈی میںکاسمیٹکس رنگوں کے استعمال ، غیرمعیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف بیکرز، کیفے ٹیریا ، من و سلویٰ کیٹرنگ سربمہر گوجرانوالہ میںکھلے رنگوںکے استعمال پر2سویٹس پروڈکشن یونٹس، غلط لیبلنگ پر قلفی یو نٹ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2فوڈ پوائنٹس سربمہر سرگودھامیںغیر معیاری اجزاء سے ملاوٹی بیسن تیار کرنے پر پروڈکشن یونٹ، حشرات کی موجودگی پر سوئٹس پروڈکشن یونٹ سیل‘فیصل آباد میںملاوٹی مر چوں کی فروخت،لیبلز کی عدم مو جودگی،ناقص سٹوریج اورصفائی کے ناقص انتظامات پرمرچ چکی یونٹ سربمہر

جمعرات 10 مئی 2018 23:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہورمیںکاروائیاں کرتے ہوئے زائدامعیاد اشیاء خورونوش فروخت کرنے اور لائنس کی عدم موجودگی راحت بیکری جبکہ غیر قانونی طور پر ڈی سیل کر کے کام کر نے پر ساس پروڈکشن یونٹ کو سربمہرکر دیا۔قانون کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شالیمار ٹائو ن میں کا روائی کرتے ہوئے ڈیسنٹ فوڈز ساس پروڈکشن یو نٹ کو خود سے ڈی سیل کر کے کام کرنے پر دوبارہ سیل کر دیا ۔قانون کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ 400 کلو گرام مضر صحت تیار ساس ، 100 کلو گرام نا قص سٹارچ ، بھاری مقد ار میں کیمکلز ، مضر صحت رنگ ا ور مشنری ضبط کر لی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے ساس پروڈکشن یونٹ کو چند دن پہلے مضر صحت کیمیکلز ،مصنوئی فلورز اور انڈسٹریل کلرز سے ساس تیار کرنے ،پروڈکشن ایریا میں گندگی کے ڈھیر ہونے پر سیل کیا گیا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیلوں سے چھٹر چھاڑ کرنا قانون جرم ہے۔ ڈی سیل کرنے کا اختیار صرف پنجاب فوڈ ا تھارٹی کی ٹیمز کے پاس ہے۔دوسری جانب ہر بنس پورہ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے راحت بیکرزکو زائدلمعیاد اشیاء کی فروخت،گندے زنگ آلودہ فریزر میں اشیا ء خورو نوش رکھنے ، ناقص انتظامات اورحشرات کی بھرمار،لائنس،رکارڈ کی عدم موجودگی اورملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی سیل کر دیا گیا۔

مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ز،ناقص تیل کے استعمال کرنے ،کھلے کوڑا دان کی موجودگی اور حشرات کی بہتات بھاری جرمانے عائد کئے ۔ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔

قوانین کی خلاف ورزی پر 50فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال اور حشرات کی بہتات پرکریم یو نٹ جبکہ غلط لیبلنگ اور خراب آئل استعمال کر نے پر معروف پاپڑ فیکٹری کو سربمہر کر دیا ۔

جبکہ ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 1لاکھ 75ہزار کے جرمانے عائد کیے ۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر معروف بیکرز، کیفے اور من و سلوی کیٹرنگ کو سیل کر دیا ۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنی9 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 48ہزارکے جرمانے عائد کیے۔

بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں حشرات کی بھرمار،کھلے رنگوںکے استعمال پر2سویٹس پروڈکشن یونٹس، غلط لیبلنگ ،زنگ آلود سانجوں کے استعمال پر قلفی یو نٹ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے۔6500کلو ناقص اچار،15,000آئس لولیز،100کلو حشرات زدہ مٹھائی،20کلو ملاوٹی دودھ اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔

فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے کاسمیٹکس کلرزاور ناقص تیل کے استعمال پر نمکو پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیا جبکہ3035کلوملاوٹی پائوڈر، خراب دودھ،حشرات زدہ مٹھائی،مصالحہ جات،کار بو نیٹڈ مشروبات،زائدالمعیاد مشروبات اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ بیسن تیار کرنے پربیسن پر ڈکشن یونٹ اور غیر معیاری رنگ ،ناقص آئل کے استعمال پر معروف سوئٹس اینڈ بیکرزکو سر بمہر کر دیا۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کر دیے۔

متعلقہ عنوان :