محمد ارشاد عباس کے نہم و دہم کلاس کے مسلم ماڈل پیپرز انگلش اورٹاریسا کرمپٹن کی کتاب ہسٹری ٹو ڈے (2)پر پابندی لگا دی گئی

جمعہ 18 مئی 2018 22:09

چیچہ وطنی۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء)سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب نے محمد ارشاد عباس کے نہم و دہم کلاس کے مسلم ماڈل پیپرز انگلش اورٹاریسا کرمپٹن کی کتاب ہسٹری ٹو ڈے (2)پر پابندی لگا دی ہے ۔

(جاری ہے)

پابندی ماڈل پیپر ز اور کتاب میں متنازعہ موادکے ہونے اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے تعلیمی اداروں میں پڑھانے جانے کی سلسلے میں اجازت نہ لینے کی وجہ سے لگائی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیپرز اور کتاب کسی بھی ادارے میں بطور گائیڈ بک یا ٹیکسٹ کتاب کے طور پر استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہ ہو گی ۔یہ پابندی پنجاب کیروکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سیکشن 10کے تحت لگائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :