قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19کیلئی52کھرب سے زائد مالیت کا فنانس بل ترامیم کے ساتھ منظور
اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود رواں مالی سال 2017-18 کیلئے 333ارب مالیت کا ضمنی بجٹ بھی منظور ،ضمنی مطالبات زر میں غیر ملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی پر 258ارب اور انتخابات کیلئی6ارب روپے کا ضمنی بجٹ بھی منظور ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے فنانس بل پر ترامیم مسترد کر دی گئیں ،ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں 2 ترامیم کرکے اسے بھی فنانس بل کا حصہ بنا دیا گیا،2نئی ترامیم کے مطابق نان فائلر اب 40کی بجائے 50لاکھ روپے تک کی جائیداد خرید سکیں گے، ایمنسٹی اسکیم سے سیاستدان، فوجی افسران اور سرکاری ملازمین فائدہ نہیں اٹھا سکیں ڈالر اکائونٹ کیلئے ٹیکس فائلر ہونا لازم ہوگا، سمندر پار پاکستانیوں کے ملک میں زرمبادلہ بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں،بیرون ملک مقیم افراد پیسہ ڈکلیئر کرکے باہر رکھیں تو 5 فیصد ٹیکس ادا کرکے اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب کہ جو بیرون ممالک میں غیرمنقولہ پراپرٹی ظاہر کرے وہ 3فیصد ٹیکس دیکراسکیم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
جمعہ 18 مئی 2018 21:41
(جاری ہے)
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈالر اکائونٹ کیلئے ٹیکس فائلر ہونا لازم ہوگا، سمندر پار پاکستانیوں کے ملک میں زرمبادلہ بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں،بیرون ملک مقیم افراد پیسہ ڈکلیئر کرکے باہر رکھیں تو 5 فیصد ٹیکس ادا کرکے اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب کہ جو بیرون ممالک میں غیرمنقولہ پراپرٹی ظاہر کرے وہ 3فیصد ٹیکس دیکراسکیم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلا س سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ، جس میں فنانس بل 2018میں اپوزیشن ارکان اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے مختلف ترامیم پیش کیں گئیں ،اپوزیشن ارکان میں سے صرف پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر کی ترمیم کو منظور کیا گیا جبکہ اپوزیشن کی باقی تمام ترامیم مسترد کر دیں گئیں ، جبکہ مفتاح اسماعیل کی پیش کی گئیں ترامیم منظور کر لیںگئیں ۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے 52کھرب روپے کے فنانس بل 19-2018 کی منظوری دے دی جبکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 2نئی ترامیم کرکے اسے بھی منظور کرلیا اور فنانس بل کا حصہ بنا دیا۔ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 2 نئی ترامیم کے مطابق نان فائلر اب 40کی بجائے 50لاکھ روپے تک کی جائیداد خرید سکیں گے، اس کے علاوہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے سیاستدان، فوجی افسران اور سرکاری ملازمین فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔فنانس بل 2018میں ترامیم پر بحث کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ تمباکو کا استعمال پارلیمنٹ میں کم کریں، لیکن ہم یہ نہیں کر پا رہے، لگتا ہے کہ وزیر خزانہ بھی تمباکو استعمال کرتے ہیں۔ا عجاز جاکھرانی نے کہا کہ ایک کمپنی کو فائدہ دینے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، پوری دنیا میں سگریٹ مہنگا ہے، جتنی بیماریاں سگریٹ سے ہوتی ہیں اتنی کسی اور چیز سے نہیں ہوتیں، سگریٹ کی ڈبی پر کینسر والی تصویر بھی میں نے لگوائی تھی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ عمر کی حد رکھی جائے،کم عمر والے افراد کو سگریٹ نوشی کی اجازت ہرگز اجازت نہ دی جائے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو لوگ ڈالر اکائونٹ رکھتے ہیں ان کے لیے ٹیکس فائلر ہونا لازم ہوگا، نان ٹیکس فائلر ڈالر اکانٹ نہیں رکھ سکیں گے اور اب 50 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی خرید سکیں گے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ملک میں زرمبادلہ بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں، اگر سمندر پار پاکستانی ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ بھیجیں گے تو ذرائع پوچھے جائیں گے، ایک کروڑ روپے سے زائد کے زرمبادلہ آئے تو ایف بی آر پوچھ گچھ کرے گا اور پیسے بھیجنے والے کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔مفتاح اسماعیل نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد پیسہ وطن لاکر2 فیصد ٹیکس ادا کرکے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم افراد پیسہ ڈکلیئر کرکے باہر رکھیں تو 5 فیصد ٹیکس ادا کرکے اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب کہ جو بیرون ممالک میں غیرمنقولہ پراپرٹی ظاہر کرے وہ 3 فیصد ٹیکس دیکراسکیم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔، اس پر پیپلزپارٹی کی رہنما عذرا افضل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نہیں تمام فلاحی اداروں کو ٹیکس چھوٹ دیں۔وزیر خزانہ نے عذرا افضل کے جواب میں کہا کہ ایف بی آر کو اختیار ہے کہ وہ فیصلہ کریکس فلاحی اداریکو ٹیکس چھوٹ ہو۔پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت نے فنانس بل میں تمباکو پر لیوی لگاکر اب اسے ختم کردیا ہے، تمباکو پر ٹیکس لگا کر اس کا استعمال کم کیا جائے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مخصوص فلاحی اداروں کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے رواں مالی سال2017-18کے ضمنی بجٹ کی مد میں 266ارب روپے اور 333 ارب روپے سے زائد کے مجموعی طور پر 127 ضمنی مطالبات زر کی منظوری دیدی ہے جس میں غیر ملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی پر 258ارب روپے خرچ ہوں گے،اس کے علاوہ ایوان نے الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کیلئی6ارب روپے کا ضمنی بجٹ بھی منظور کرلیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو پاکستانی ٹیکس نہیں دے گا، وہ ڈالر اکائونٹ نہیں رکھ سکے گا، اس کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ ڈالر سالانہ سے زائد رقم پاکستان بھیجنے والے سے آمدن کے ذرائع پوچھے جاسکتے ہیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔ضمنی بجٹ پر بحث کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ سپلیمنٹری بجٹ کم سے کم ہونا چاہیے، یہ اتنا بڑا انبار عوام پر تھوپ رہے ہیں۔شازیہ مری نے ضمنی بجٹ اور گرانٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ بجٹ پیش کرنے کے لئے تیاری کرنی چاہیے تھی، ایسے امور کو بھی ضمنی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے جو بجٹ کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی بجٹ کے نام پر اربوں روپے کا بجٹ منظور ہوتا ہے لیکن دولت مشترکہ کھیلوں میں ملک کے لئے اپنے بل بوتے پر سونے کا تمغہ جیتنے والوں کیلئے کچھ نہیں ہوتا، ضمنی بجٹ کو ہم مسترد کرتے ہیں ،تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ ہم سپلیمنٹری بجٹ کو مسترد کر تے ہیں یہ قابل قبول نہیں ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ہم اس سپلیمنٹری بجٹ کی مخالفت کرتے ہیں یہ عوام پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنما صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی سپلیمنٹری بجٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ ضمنی بجٹ اب سالانہ بجٹ کا لازمی حصہ بن چکا ہے، اس رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ 258ارب بیرونی قرضوں سے تعلق رکھتے ہیں، معیشت میں تیزی سے تنزلی آئی ہے، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے ہیں، ہم خطرناک صورتحال کے اندر آ چکے ہیں۔ قرضوں کی ری پیمنٹ کا ذکر بھی ضمنی بجٹ میں ہے، اس کا مطلب ہے کہ سالانہ بجٹ کے لئے تیاری ہی نہیں ہوئی ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کے پہلے ماہ میں ایف بی آر کو وصولیوں کے اہداف میں کمی ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے ڈیٹ سروسنگ کی مد میں کچھ رقم ضمنی بجٹ میں داخل کرنا پڑی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے رواں مالی سال کے یکے بعد دیگرے ایک 127 مطالبات زر ایوان میں منظوری کے لئے پیش کئے جن کی ایوان نے منظوری دے دی۔واضح رہے کہ 27 اپریل 2018 کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے 59 کھرب 32 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کیا گیا تھا، جس میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.9فیصد یا 18کھرب 90ارب روپے تجویز کیا گیا تھا۔ وفاقی بجٹ کے نمایاں خدوخال کے مطابق بجٹ میں جاری اخراجات میں اضافہ اور ترقیاتی بجٹ میں کمی کی گئی تھی، اس کے علاوہ بینک سے قرضوں کا تخمینہ ایک ہزار 15ارب روپے سے زائد لگایا گیا تھا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.6گنا زیادہ تھا۔اس کے ساتھ ساتھ دفاعی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.5 فیصد اضافہ کرکے اسے 11 کھرب روپے تک بڑھا دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 19-2018کے بجٹ تجاویز میں کم آمدنی والے پنشنرز کی مشکلات کے پیش نظر پنشن کی کم سے کم حد کو 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ فیملی پنشن کو بھی 4500روپے سے بڑھا کر 7500روپے کی تجویز دی گئی تھی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 18 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ
-
قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19کیلئی52کھرب سے زائد مالیت کا فنانس بل ترامیم کے ساتھ منظور
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں اجلاس، فاٹا اصلاحات بارے اہم فیصلے
-
نیب کی تازہ کاروائیاں ،سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور احد چیمہ کے قریبی ساتھی گرفتار
-
ناجائز اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے پیش نہ ہونے پر قانونی پیچیدگیاں بڑھنے لگیں
-
نیب ہو یا کوئی ادارہ ، انصاف اور احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے : شہباز شریف
-
مریم نواز نے اپنی والدہ کی دعائے صحت کے لیے خصوصی اپیل کر دی
-
سپریم کورٹ سے لوگوں کی امیدیں آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں
-
حکومت کی معاشی پالیسیوں کا پول کھل گیا
-
شوکت خانم میموریل اسپتال نے خیراتی افطار ڈنر میں فنڈز اکٹھا کرنے کا اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا
-
چکوال میں مسلم لیگ ن مارے کی میدان یا تحریک انصاف کا پلڑا بھاری رہے گا ، صحافیوں میں شرطیں لگ گئیں
-
آصف علی زرداری سے پاکستان سیٹیزن موومنٹ کے چیئرمین حافظ غلام محی الدین کی ملاقات ،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ہائیکورٹ نے خواتین کی تعلیم کیلئے امریکہ سے ملنے والی 70 ملین امریکی امداد سے متعلق تفصیلات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی
-
قصور میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں تمام گواہان کی فہرست طلب ، سماعت 22مئی تک ملتوی
-
لاہور کے علاقہ بتی چوک پل پرقائم راوی ٹول پلازہ میدان جنگ بن گیا ،
-
پی ڈی ڈبلیو پی کی 3 ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے 4 ارب 46کروڑ 12لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری
-
محمد ارشاد عباس کے نہم و دہم کلاس کے مسلم ماڈل پیپرز انگلش اورٹاریسا کرمپٹن کی کتاب ہسٹری ٹو ڈے (2)پر پابندی لگا دی گئی
-
کوہاٹ پولیس نے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا
-
مو سم گر ما کی تعطیلا ت ، آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو لز مینجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کا نجی تعلیمی ادا رو ں کو نو ٹس پرشدید تحفظا ت کا اظہا ر
-
پسند کی شادی پر نوبیاہتا جوڑا قتل، ملزم فرار
-
ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے خلاف خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی منظوری دیدی
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی: معیاری دالیں رکھنے پر2 سٹالزکو20 ہزارانعام
-
وزیراعظم کی پریس ٹاک لائیو دکھانے کیلئے نہیں تھی،وہ میرا فیصلہ تھا ؛وزیر اطلاعات
-
نواز شریف کو انٹرویو کا مشورہ دینے والے شہباز شریف بھی ہو سکتے ہیں
-
انگریزی اخبار کے صحافی سیرل المیڈا کیخلاف ایکشن لینے کی تیاریاں شروع
-
عمران خان کی اقتدار کی وکٹ پر کھیلنے کی تیاری مکمل،تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کر لیا
-
حمزہ شہبا زسے نیب لاہور میں صاف پانی سیکنڈل بارے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ ‘13سوالوں کے جوابات مانگ لیے
-
فاٹا اصلاحات کیلئی(کل) حکومت کے ساتھ مشاورت کریں گے،شاہ محمود قریشی
-
لڑکیوں کے ساتھ بد سلوکی کیوں کی ، خرم نواز گنڈا پور کا موقف سامنے آگیا
-
سپیکر قو می اسمبلی نے وزیر خزا نہ کو تنگ کر نے پر وزیر اطلاعات کوایوان سے با ہر جا نے کی ہدا یت کر دی
-
پرویز رشید نے چوہدری نثار کی پارٹی کی موجودگی میں کسی بھی بورڈ کا حصہ بننے سے انکار کردیا
-
ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی
-
بد عنوان عناصر کے خلاف زیر وٹالرنس اور’’ احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے،چیئرمین نیب
-
نیب نے حمزشہبازکو 24مئی کو دوبارہ طلب کرلیا
-
نوازشر یف اپنی300ارب بچانے کیلئے نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں‘ عمران خان
-
ختمِ نبوتؑ کے قانون میں ترمیم کرنے ،فوج پر برسنے اور بھارت کی وکالت کرنے والے مودی کے یار کی سیاسی موت ہو چکی،چوہدری وجاہت حسین
-
جسمانی سرگرمیاں ذیابیطس میں مبتلاء ہونے کے خطرات میں خاطرخواہ کمی کرسکتی ہیں، طبی ماہرین
-
کراچی کے ساحل پر پکنک منانے والے جلدی بیماریوں کا شکار
-
فرانس، دہشت گرد حملہ ناکام، دو مصری بھائی زیر حراست،حکام
-
ترکی کی جانب سے فراہم کردہ وہ چیز جس کی مدد سے ایران ایٹم بم بنا سکتا ہے
-
امریکا اور یو اے ای مابین اوپن اسکائی معاہدہ طے پا گیا
-
مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ
-
سعودی عرب میں معتمرین کی بس حادثے کا شکار، 9 معتمرین جاں بحق ، 13 زخمی ہوگئے
-
اسرائیلی جیل انتظامیہ نے تربوز پر 18برس سے عائد پابندی اٹھا لی
-
سابق روسی جاسوس صحت یاب، برطانوی ہسپتال سے فارغ
-
صدر اردوان اور پاپائے روم کا مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال
-
باقاعدہ ورزش سے عمر رسیدہ افرد کی قوت مدافعت نوجوانوں کے برابر ہو جاتی ہے، ماہرین
-
سورج مکھی کے بیج تھکاوٹ ، جھنجلاہٹ،ذیابیطس سے بچائو، دل، پٹھوں اور اعصابی بافتوںمیں توازن کے لئے مفید ہیں، ماہرین
-
ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہاہے،شامی صدرکی روسی ہم منصب سے ملاقات
-
امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی عالمی قوانین کے منافی ہے، سعودی وزیر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.