فرانس، دہشت گرد حملہ ناکام، دو مصری بھائی زیر حراست،حکام

جمعہ مئی 21:41

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)فرانسیسی حکام نے ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا،دو بھائی زیر حراست لے لئے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ ژیرار کولومب کے مطابق آج دو بھائیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ دھماکا خیز مواد یا زہریلی گیس کے ذریعے تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ ان دونوں بھائیوں کا تعلق مصر سے بتایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے روز پیرس میں خنجر سے کیے جانے والے ایک حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔تفتیشی حکام کے مطابق یہ حملہ مذہبی بنیادوں پر کیا گیا تھا۔ فرانس میں2015 کے بعد سے اب تک شدت پسندانہ حملوں میں 240 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments