پاکپتن ،ْگاڑی کی ٹکر سے خاتون کی ہلاکت ،ْن لیگی ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 18 مئی 2018 20:50

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 18 مئی 2018ء) پاکپتن میں ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی احسان الحق کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہونے کے معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی احسان الحق کی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ کلیانہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایم پی اے احسان الحق حادثے کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔