سعودی عرب پر یلغار کر دی گئی

سعودی فورسز نے یمنی حوثیوں کا خمیس مشیط پر بیلسٹک میزائل سے حملہ ناکام بنا دیا حوثیوںنے یمن سے سعودی سرحدی علاقے کی جانب دو بیلسٹک میزائل داغے تھے،ترجمان عرب اتحاد

اتوار مئی 12:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی باغیوں کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاکہ حوثی ملیشیا نے یمن سے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے کی جانب دو بیلسٹک میزائل داغے تھے۔

ان میں سے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور ایک میزائل خمیس مشیط کے غیر آباد صحرائی علاقے میں گرا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے ایک میزائل کومقامی وقت کے مطابق شام سوا چھے بجے کے قریب روک کر ناکارہ بنایا گیا ہے جبکہ دوسرا میزائل شہر کے آبادی والے علاقوں سے دور بے آباد صحرائی علاقے میں گرا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments