سعودی عرب میں بیٹریاں ، جنریٹرزاور کیبل چرانے والا 14 رکنی گروہ گرفتار

ملزمان نے دولاکھ 88ہزارریال مالیت کی 1142 بیٹریاں ، 13 جنریٹر اور 24 تابنے کے فیوز چوری کا اعتراف کرلیا،پولیس

اتوار 20 مئی 2018 15:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء)سعودی پولیس نے کہاہے کہ بجلی کے کیبل اور بیٹریاں و دیگر اشیائچرانے والے 14 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں 49 و ارداتوں کا اعتراف کیاہے،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی پولیس کے ایک ترجمان نے گزشتہ روزمیڈیا کو بتایاکہ اطلاع ملی ہائی وے پر بجلی کے ٹرانسفارمر روم میں موجود احتیاطی بیٹری ، کیبل اور تانبے کے فیوز چوری ہو رہے ہیں ۔

جن میں جنریٹر ز ، پلانٹ کو چلانے والی بیٹریاں اور تابنے کے فیوز کے علاوہ احتیاطی کیبل اسٹور کی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری پر بجلی کے نقص کو دور کیا جاسکے م پولیس نے نامعلوم ملزموں کی گرفتاری کیلئے منظم حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ان مقامات کی مسلسل نگرانی شروع کر دی جہاں متعدد بار وارداتیں ہوئی تھیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم کو جلد ہی کامیابی مل گئی ۔

ملزمان نگرانی سے بے خبر حسب معمول واردات کرنے آئے اور گرفتار کرلئے گئے جنہوںنے نہ صرف اپنے اڈے کا پتا بھی بتایا اور گروہ کے دیگر ارکان کی بھی نشاندہی کی ۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ ابتدائی بیان میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہو ںنے اب تک 1142 بیٹریاں ، 13 جنریٹر اور 24 تابنے کے فیوز چوری کئے ہیں ۔ مسروقہ سامان کی مالیت 2 لاکھ 88 ہزار ریا ل سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر اس گودام پر بھی چھاپا مارا گیا جہاں انہوںنے اپنا اڈا قائم کیا ہوا تھا ۔ملزمان مارکیٹ سے زائدالمیعااد اشیائے خورونوش کے ڈبے لے آتے تھے بعدازاں وہ ان پر تاریخ تبدیل کرکے فروخت کیا کرتے تھے ۔ گودام سے بڑی مقدار میں غیر معیار ی زائدالمعیاد اشیائے خورونوش کے پیکٹس بھی برآمد ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :