افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع اجرستان پر طالبان عسکریت پسندوں نے چڑھائی کر دی

اتوار 20 مئی 2018 21:30

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 20 مئی 2018ء) افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع اجرستان پر طالبان عسکریت پسندوں نے چڑھائی کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان جنگجوؤں کے خلاف اجرستان میں اضافی کمک پہنچنے کا بھی بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل طالبان صوبہ فراہ کے اسی نام کے دارالحکومت پر دو مرتبہ حملہ آور بھی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے افغان وزرائے دفاع اور داخلہ کے ہمراہ فراہ شہر کا دورہ کیا اور شہریوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں کو ہر ممکن مدد کا یقین بھی دلایا۔ خیال رہے کہ یہ افغان صوبہ فراہ ایرانی سرحد کے قریب واقع ہے۔