دنیا کے سات بڑوں نے وینیزویلا کے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے، انتخاب بنیادی بے قاعدگیوں سے عبارت اور شفاف نہیں

جمعرات مئی 20:53

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)دنیا کے سات بڑوں نے وینیزویلا کے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے،نکولس مادوروکا انتخاب بنیادی بے قاعدگیوں سے عبارت اور شفاف نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے سات امیر اور صنعتی ملکوں کے گروپ "جی سیون "نے وینزویلا کے صدارتی انتخابات کو مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

خبر کے مطابق جی سیون کے ممالک برطانیہ، جرمنی، فرانس،کینیڈا، امریکہ،اٹلی اور جاپان کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نکولس مادوروکا انتخاب بنیادی بے قاعدگیوں سے عبارت ہے اور انہیں جائز اور شفاف نہیں قرار دیا جا سکتا۔

ان ملکوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین نے بھی مادورو کے انتخاب کو مسترد کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ وینزویلا کیصدارتی انتخابات واضح طور پر عالمی معیار سے ہم آہنگ نہیں تھے ۔واضح رہے کہ عالمی برادری بھی ان انتخابی نتائج کو افسوسناک قرار دے چکی ہے۔

Your Thoughts and Comments