نگران وزیراعظم ناصر الملک کو وزیراعظم آفس کی طاقتور بیورو کریسی نے حصار میں لینا شروع کردیا

نوازشریف کے سیکرٹری فواد حسن فواد پہلے ہی دن نگران وزیراعظم سے مرضی کے فیصلے کروانے میں کامیاب،سیاسی حلقوں میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی

جمعہ 1 جون 2018 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس( ر) ناصر الملک کو وزیراعظم آفس کی طاقتور بیورو کریسی نے اپنے حصار میں لینا شروع کردیا ہے اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے سیکرٹری فواد حسن فواد پہلے ہی دن نگران وزیراعظم سے مرضی کے فیصلے کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس پر سیاسی حلقوں میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ نگران وفاقی حکومت شریف برادران کے اشاروں پر چلے گی نگران وزیر اعظم آتے ہی دو بیوروکریٹس کے رحم و کرم پر ہیں نگران وزیر اعظم سے سینئر بیورو کریٹ طاہر شہباز نے رابطہ کیا اور ان سے ،بیوروکریسی کے امور پر مشاورت کی جبکہ وزیر اعظم کو فواد حسن فواد اور طاہر شہباز نے اپنے چہیتے افسران کے لئیسفارشیں بھی کیں اور ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سہیل عامر بھی طاہر شہباز کی سفارش پر پرنسپل سیکرٹری تعینات ہوئے ہیں جبکہ فواد حسن فواد لاہور بیٹھ کر تمام معاملات کی نگرانی کریں گے دوسری طرف فواد حسن نے کاظم نیاز کو دوبارہ وزیر اعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کرا دیا ہے اور دونون افسران کو اہم عہدوں پر مرضی کے افسران تعینات کرانے کا ٹاسک مل گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو دنوں تک تک مزید اہم عہدوں ہر منظور نظر افسران تعینات کئے جائیں گے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فواد حسن نے ابو عاکف کو سیکرٹری کابینہ ڈویڑن تعینات کرا دیا ہے تاکہ ان سے اپنی مرضی کے فیصلے کروا سکیں۔