ریحام کی کتاب کی تصنیف و اشاعت کا تماشہ حزب اختلاف کو گرانے کے لیے رچایا گیا، فواد چوہدری

ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا، ترجمان تحریک انصاف

ہفتہ 2 جون 2018 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء)تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا ہے کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشہ حقیقی حزب اختلاف کو گرانے کے لیے رچایا گیا۔۔۔۔۔ظفرملک