ٹرمپ کیساتھ ملاقات سے قبل شمالی کوریا میں اعلیٰ فوجی سطح پر تبدیلیاں

کم سو جل فوج کے پولٹ بیورو کے نئے ڈائریکٹر،چیف آف سٹاف ری یونگ جل ہوں گے،سرکاری ذرائع

پیر 4 جون 2018 14:00

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء)شمالی کوریا میں عسکری شعبے میں دوبارہ رد و بدل کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز متعدد فوجی افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کم سو جل فوج کے پولٹ بیورو کے نئے ڈائریکٹر ہوں گے۔ پولٹ بیورو کا شمار انتہائی اثر و رسوخ رکھنے والے محکموں میں ہوتا ہے۔ اسی طرح چیف آف سٹاف ری یونگ جل ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ تبدیلیاں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آئندہ ہونے والی ملاقات کے تناظر میں کی گئی ہیں۔ یہ دونوں رہنما بارہ جون کو سنگاپور میں مل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :