اسلام آباد ہائی کورٹ ، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب ، مزید سماعت تین جولائی تک ملتوی

پیر 4 جون 2018 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت تین جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹسعامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر پیمرا نے اپنا جواب داخل کر ایا جبکہ سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں ڈپٹی اٹارنی جنرل فوری طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود کو عدالت بلایا جائے،عدالتی حکم پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ عدالت وفاق کو جواب دائر کرانے کے لئے وقت دے،عدالت نے وفاق کے وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود کی استدعا منظور کر تے ہوئے سماعت تین جولائی تک ملتوی کر دی ۔