ووٹ کو عزت دینے کا مطلب گوعمران گو ہے ، یقین ہے کہ عوام میرے خلاف فیصلہ واپس کرائیں گے ،نوازشریف

ماضی میں عوام کے ووٹ کی پرچی پھاڑ نے والی قوتو ںکا وقت ختم ہوگیا ،مسلم لیگ(ن) کی فتح نہیں جمہوریت اور عوام کی فتح کیلئے نکلا ہوں، مجھے وزارت عظمیٰ سے نکال کر پاکستان کے عوام پر ظلم کیا گیا ، اس کا حساب لیں گے، مسلم لیگ(ن) پاکستان اور عوام کی بالادستی کیلئے لڑ رہی ہے ، مخالفین کا کوئی پروگرام اور ایجنڈا نہیں ،عوام 25جولائی کو ووٹ کو عزت دینے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں اورشیر پر ٹھپے لگائیں، حکومت جاتے ہی بے تحاشہ لوڈ شیڈنگ ہمارے خلاف پروپیگنڈا ہے مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا و رکز کنونشن سے خطاب

پیر 4 جون 2018 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء) مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب گوعمران گو ہے،عوام کا جذبہ دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ عوام میرے خلاف فیصلہ واپس کرائیں گے ،و قوتیں ماضی میں عوام کے ووٹ کی پرچی پھاڑ دیتی تھیں ان کا وقت اب ختم ہوگیا ہے،میں مسلم لیگ(ن) کی فتح کیلئے نہیں بلکہ پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی فتح کیلئے نکلا ہوں، مجھے وزارت عظمیٰ سے نکال کر پاکستان کی عوام پر ظلم کیا گیا ہے جس کا عوام حساب لیں گے،پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان اور عوام کی بالادستی کیلئے لڑ رہی ہے جبکہ ہمارے مخالفین کا کوئی پروگرام اور ایجنڈا نہیں ہے،عوام 25جولائی کو ووٹ کو عزت دینے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں اورشیر پر ٹھپے لگائیں،ہماری حکومت کے جاتے ہی بے تحاشہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جو ہمارے خلاف پروپیگنڈا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں سیکٹر ای الیون میں پارٹی و رکز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا نواز شریف آج آپ کے سامنے موجود ہے۔ مجھے کسی کا ڈر نہیں ہے۔ آج عوام کا جذبہ دیکہ کر میرا 5کلو خون بڑھ گیا ہے ۔عوام کا جوش دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ آج سے 2ماہ بعد پاکستان میں عوام کی حکومت ہوگی۔ میں مسلم لیگ(ن) کی فتح کیلئے نہیں بلکہ پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی فتح کیلئے نکلا ہوں۔

مجھے ان نوجوانوں کی فکر ہے کو آج ہاتھ میں ڈگریاں لیے پھر رہے ہیں لیکن ان کو روزگار نہیں مل رہا۔ ہماری حکومت ملک کو عروج کی طرف لیکر جا رہی تھی اور ملک میں روشنیوں کا سفر جاری تھا کا اچانک مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا اوعر تاحیات نا اہل کر دیا گیا۔ کیا میں نے کوئی کرپشن کی تھے، دھاندلی کی تھی یا منصوبوں پر کمیشن لیا تھا جس کی بنا پر ایسا فیصلہ کیا گیا اگر میں نے کوئی جرم نہیں کیا تھا پھر مجھے کیوں نکالا گیا اس فیصلے سے پاکستان کی عوام پر ظلم کیا گیا ہے جس کا عوام حساب لیں گے۔

آج نوجوانوں، بوڑھوں اور خواتین کا جذبہ دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ عوام یہ فیصلہ واپس کرائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان اور عوام کی بالادستی کیلئے لڑ رہی ہے جبکہ ہمارے مخالفین کا کوئی پروگرام اور ایجنڈا نہیں ہے۔ شہباز شریف نے 5سال میں عوام کی ترقی کیلئے جتنے منصوبے لگائے اور جتنے کام کیے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اس کے برعکس عمراں خان نے نہ خود کوئی کام کیا اور ہماری راہ میں بھی دھرنوں اور جلسوں کے ذریعے رکاوٹیں ڈالیں جس کیلئے عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔

اگر ہماری راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو ہم نے جتنا کام5سال میں کیا اس سی100گنا ذیادہ کام کر کے دکھاتے۔عمران خان نے 5سال کوئی کام نہیں کیا اس لیے انتخابات ملتوی کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔عوام 25جولائی کو ووٹ کو عزت دینے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں گے۔ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب کوعمران گو ہے۔ 25جولائی کو اس قوم کا امتحان آرہا ہے جس میں اس قوم نے مجھے پاس ہو کر دکھانا ہے۔

عوام مخالفین کی باتوں میں نہ آئیں اور الیکشن والے دن جا کر شیر پر ٹھپے لگائیں۔ہم آئندہ حکومت میں آ کر غریبوں کو مفت گھر بنا کر دیں گے اور نوجوانوں کو عزد دار روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ مجھے حیرت ہے کہ جس دن تک ہماری حکومت تھی ملک میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشام نہیں تھا۔ ہماری حکومت کے جاتے ہی بے تحاشہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جو ہمارے خلاف پروپرگنڈا ہے۔

اس ملک کی ٹانگیں کھینچنے والے اور دھاندلی کرنے والے آئندہ انتخابان میں عبراتناک شکست کا منہ دیکھیں گے اور عوام کے ووٹ کی فتح ہوگی۔ جو قوتیں ماضی میں عوام کے ووٹ کی پرچی پھاڑ دیتی تھیں ان کا وقت اب ختم ہوگیا ہے کیونکہ عوام اب با شعور ہو چکی ہے اور اپنے ووٹ کی عزت کرانا جانتی ہے۔اب اگر ایسی کوشش کی گئی تو اس کی سزا عوام خود دیں گے۔ اس لیے میں کہ ریا ہوں کہ ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچائو اور میری بات کو سمجھو تاکہ سازشیوں کی سازشوں کو روکا جائی