کلثوم نواز کی طبیعت اب بہتر ہے ،ْ حسن نواز

کلثوم نواز کو کوئی اندرونی بلیڈنگ نہیں ہوئی ہے ،ْڈاکٹرز

جمعہ 15 جون 2018 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت اب بہتر ہے، تاہم وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہی رہیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے بتایا کہ 24گھنٹے پہلے دل کا دورہ پڑنے پر کلثوم نواز کووینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیا تھااور ہم سب کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو کوئی اندرونی بلیڈنگ نہیں ہوئی ہے