پاناما میں متعدد کمپنیوں کے مالک زلفی بخاری کو نیب راولپنڈی نے 25 جون کو طلب کر لیا

جمعہ 22 جون 2018 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 22 جون 2018ء)پاناما میں متعدد کمپنیوں کے مالک زوالفقار بخاری عرف زلفی بخاری کو نیب راولپنڈی نے پیر 25 جون کو طلب کر لیا ہے اس حوالے سے ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات شروع کی تھیں اور نیب نے امسال فروری میں زلفی بخاری کو سمن جاری کیا تھا کہ وہ نیب میں پیش ہوکر اپنی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات پیش کریں تھا مگر وہ27 فروری کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی بجائے لندن چلے گئے تھے جس پر ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا زرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو اب 25 جون کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔